اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سوئی دھاگا دیکھ کر انوشکا پر فخر ہورہا ہے،ویرات کوہلی

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ فلم سوئی دھاگا دیکھ کر انہیں بیوی پر فخر ہورہا ہے۔گزشتہ روز ممبئی میں اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کی فلمسوئی دھاگاکی اسپیشل اسکرین منعقد کی گئی جس میں انوشکا شرما، ویرات کوہلی اور کرکٹر ظہیر خان سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔فلم دیکھنے کے بعد کوہلی نے ٹوئٹر پر انوشکا کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا میں نے سوئی دھاگا دوسری بار دیکھی ہے۔

اور یہ مجھے پہلی بار سے بھی زیادہ اچھی لگی ہے، فلم کی پوری کاسٹ نے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں ویرات کوہلی نے لکھافلم میں ورون دھون کی پرفارمنس اچھی تھی لیکن انوشکا شرما کے کردارممتا نے میرا دل جیت لیا، انوشکا کی بہترین اداکاری آپ کو ان سے محبت کرنے پر مجبور کردے گی، فلم دیکھنے کے بعد مجھے اپنی اہلیہ پر بے حد فخر محسوس ہورہا ہے، لہذا فلم ضرور دیکھئے گا۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اورورون دھون کی فلمسوئی دھاگاآج ریلیز ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…