اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے سیریز، آسٹریلیا نے تاریخ میں پہلی بار اپنی ٹیم کے بارے میں حیرت انگیز فیصلہ کرلیا،ٹیسٹ ٹیم ایک ہی مگر کپتان 3 ہونگے

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(آئی این پی)آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مچل مارش اورجوش ہیزل ووڈ کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ جوکپتان ٹم پین کی سیریزمیں معاونت کریں گے۔آسٹریلیانے اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنرکی غیرموجودگی میں قیادت کاخلا پرکرنے کے لیے دونائب کپتان مقررکردیے ہیں۔ پاکستان کے خلاف دوٹیسٹ کی سیریز کے لیے مچل مارش اورجوش ہیزل ووڈ کپتان ٹم پین کی معاونت کریں گے۔ آل رانڈر اورفاسٹ بولر کو ذمہ داری سونپنے سے قبل ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے

بھی رائے لی گئی۔ کوچ جسٹن لینگرکی مشاورت بھی شامل ہے۔ بال ٹیمپرنگ کیس میں اسمتھ اوروارنر پر پابندی کے باعث ناتجربہ کار ٹم پین کو کپتان بنایا گیا ہے۔ جنہیں اب ہیزل ووڈ اورمچل مارش کی معاونت حاصل ہوگی۔ مچل مارش کو آسٹریلیا مستقبل کا کپتان بھی قرار دیا جاتاہے۔ہیزل ووڈ نیچالیس ٹیسٹ میں ایک سواکیاون وکٹیں لی ہیں۔ مچل مارش اٹھائیس ٹیسٹ میں دوسنچریزتین ففٹیزسمیت گیارہ سوستررنز اسکور کرنے کے ساتھ تینتیس وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو گزشتہ برس جنوبی افریقی دورے کے دوران بال ٹیمپرنگ کے ایک بڑے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے اس وقت کی ٹیم کے کپتال اسٹیو اسمتھ، افتتاحی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل تیز بالروں جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو انجریز کی وجہ سے عملی کرکٹ سے باہر ہونا پڑا۔ اس صورتحال میں جو نئی ٹیم منتخب کی گئی ہے، اس میں پرانے اور نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ایرن فنچ پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے مائیکل نیزر اور آل رانڈر مارنوس لابوس شین کو منتخب کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس جنوبی افریقی دورے کے دوران بال ٹیمپرنگ کے ایک بڑے اسکینڈل کی وجہ سیاسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور

کیمرون بینکرافٹ پر پابندی عائد ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سات اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ سولہ اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں جن میں آیرن فنچ، میٹ رین شا، برینڈن ڈوگیٹ، مائیکل نیزر، عثمان خواجہ، شان مارش، میچل مارش، ٹِم پین(وکٹ کیپر اور کپتان)، ٹریوس ہِیڈ، مارنوس لابوس شین، نیتھن لیون، جون ہالینڈ، ایشٹن ایگر، میچل اسٹارک، پیٹر سِڈل شامل ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…