بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاید خان آفریدی اور شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پوری کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بنگلہ دیش کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی پوری کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی ہے ٗکرکٹ کے ہر شعبہ میں کمی دیکھنے کو ملی۔آفریدی نے لکھا کہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں نوجوانوں کی طرف سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی تھی جس کے بعد توقعات بڑھ گئی تھیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو

زبردست واپسی کے لیے زیادہ توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستانی ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی دیکھنا مایوس کن ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اگلی سیریز تک انتظامیہ سلیکٹرز اور کھلاڑی ایک ساتھ چلیں لیکن کوئی بات نہیں میں اب بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سرفراز الیون کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…