اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کررکھی ہے ، نادرانے تصدیق کردی،سنسنی خیز انکشافات،کارروائی شروع

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) کرکٹ کے افق پر ابھرنے والے افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان فائق علی چاچڑ نے بتایا کہ راشد خان نے جعل سازی کے ساتھ اپنی دستاویزات جمع کروا کر پاکستانی شہریت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ راشد خان کی والدہ پاکستانی شہری ہیں جبکہ ان کے والد خلیل خان افغان شہری ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان کا اصلی نام راشدین ہے اور اس نے دھوکہ دہی سے 2014 میں شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد خلیل خان نے بھی جعل سازی کے ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا تھا، جسے ادارے نے منسوخ کردیا۔فائق علی چاچڑ نے کہا کہ راشیدین نے مذکورہ نمبر کا شناختی کارڈ 17301۔3027798۔7 پشاور کے نادرا سینٹر سے حاصل کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان کے کزنز کے پاس بھی پاکستان کا شناختی کارڈ موجود ہے، اور ان کی پاکستانی میں جائیدادیں بھی ہیں۔قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں راشدین کا خاندان اب بھی مقیم ہے۔افغان کرکٹر راشد خان 2012 سے 2014 تک اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیم حاصل کی اور اس دوران انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹس میں اسلامیہ کالج پشاور کی نمائندگی بھی کی۔اس حوالے سے اس وقت اسلامیہ کالج پشاور کی کرکٹ ٹیم کے کوچ علی ہوتی نے بتایا کہ ’راشدین کی کرکٹ تربیت کا ا?غاز یہیں سے ہوا تھا اور انہوں نے 2 سال تک کالج کی ٹیم کی نمائندگی بھی کی‘۔نادرا حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں جمع کروائے گئے کوائف کے مطابق راشد خان کی تاریخ پیدائش 1996 کی ہے۔۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…