اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان کیخلاف میچ،ٹھنڈے مزاج کے دھونی اپنا مزاج کھو بیٹھے،بولنگ کرائے گا یا ۔۔۔! وکٹ کے پیچھے سے باؤلر کو دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)افغانستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی ایک موقع پر اپنے ہی بولر پر گرم ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے سنسنی خیز مقابلے میں کپتان دھونی اس وقت اپنا ٹھنڈا مزاج کھو بیٹھے جب اسپن بولر کلدیپ یادیو نے اپنی مرضی کی فیلڈنگ لگانے کا کہا۔دھونی نے بولر کی مرضی کے مطابق فیلڈر لگانے کے بجائے وکٹ کے پیچھے سے ہی کہا کہ بولنگ کرائے گا یا بولر تبدیل کریں، جس کے بعد کلدیپ یادیو نے کپتان کی مرضی کے مطابق

سیٹ کردہ فیلڈنگ پر ہی بولنگ کی۔کپتان دھونی کی آواز وکٹ کے نیچے لگے مائیک میں محفوظ ہوگئی اور اب یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر شائقین کرکٹ تبصرے کر رہے ہیں۔مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیتا۔افغانستان کے خلاف مہندرا سنگھ دھونی بطور کپتان اپنا 200 واں میچ کھیل رہے تھے اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 110 میچز جیتے اور 74 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…