سڈنی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیورکس کے مطابق پی سی بی حکام پروفیشنل ازم سے عاری ہیں، پی سی بی عملے کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی تھیں، اس رویے کو بہتر نہ کرنے تک ورلڈکپ کی تیاری نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام کو بتایا تھا کہ مجھے ناراض کر رہے ہیں، ان کو کہا کہ
مجھے اس نوکری کی ضرورت نہیں ہے۔اسٹیو رکسن کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر پی سی بی چاہتا ہے کہ کوئی باہر سے آکر کام کرے تو اس کا خیال بھی رکھیں، پی سی بی اپنے طرز عمل سے اچھے لوگ کھو رہا ہے۔یاد رہے کہ اسٹیورکسن نے 2 سال کے بعد مزید کام جاری نہ رکھنیکا فیصلہ کیا تھا اور رواں سال جون میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں چھوڑی تھیں۔