اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا کپ کی کارکردگی سے ورلڈ کپ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، افغان کپتان

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو اپ سیٹ کرنے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے دعوی کیا ہے کہ ایشیا کپ میں ہم نے بڑی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اصغر افغان نے بھارت کے خلاف برابر ہونے والے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگلے سال ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی

سے سب کو حیران کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز اور بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دی جب کہ سپر فور مرحلے میں ہمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست ہوئی، ہمیں ورلڈ کپ میں پاکستان ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے میچ کھیلنا ہے اس لئے اس ٹورنامنٹ میں ہمیں تیاری کا موقع ملا ہے۔افغان کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کارکردگی قابل فخر ہے تاہم خامیوں پر قابو پاکر ورلڈ کپ میں ہم بڑی ٹیموں کے لئے خطرہ بنیں گے۔اصغر افغان نے دعوی کیا کہ میری ٹیم دنیا کی تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، ہم دبئی میں دنیا کی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور یقین تھا کہ ایشیا کپ کا فائنل ہم ہی کھیلیں گے۔افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم دبئی کی کنڈیشن سے بخوبی آگاہ ہیں، اگر ابوظہبی کے بجائے دبئی میں زیادہ میچ کھیلتے تو ہماری کارکردگی مزید بہتر ہوتی اور دبئی میں کم میچ دے کر ہمارے ساتھ بے وفائی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشیا کپ میں کچھ کرنے آئے تھے، صرف ٹورنامنٹ کھیلنا ہمارا ہدف نہیں تھا، نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہم قریب آکر فائنل نہ کھیل سکے، اب ہمیں پتہ چل گیا کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔اصغر افغان نے کہا کہ ایشیا کپ میں اپنی کارکردگی سے تاریخ رقم کی ہے اور مستقل مزاجی دکھا کر انٹرنیشنل سطح پر نام کمانا چاہتے ہیں، خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کی کنڈیشن کو سامنے رکھتے ہوئے بہتری لانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…