جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان کیخلاف میچ،ٹھنڈے مزاج کے دھونی اپنا مزاج کھو بیٹھے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی ایک موقع پر اپنے ہی بولر پر گرم ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے سنسنی خیز مقابلے میں کپتان دھونی اس وقت اپنا ٹھنڈا مزاج کھو بیٹھے جب اسپن بولر کلدیپ یادیو نے اپنی مرضی کی فیلڈنگ لگانے کا کہا۔دھونی نے بولر کی مرضی کے مطابق فیلڈر لگانے کے بجائے وکٹ کے پیچھے سے ہی کہا کہ بولنگ کرائے گا یا بولر تبدیل کریں، جس کے بعد کلدیپ یادیو نے کپتان کی مرضی کے

مطابق سیٹ کردہ فیلڈنگ پر ہی بولنگ کی۔کپتان دھونی کی آواز وکٹ کے نیچے لگے مائیک میں محفوظ ہوگئی اور اب یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر شائقین کرکٹ تبصرے کر رہے ہیں۔مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیتا۔افغانستان کے خلاف مہندرا سنگھ دھونی بطور کپتان اپنا 200 واں میچ کھیل رہے تھے اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 110 میچز جیتے اور 74 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…