اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کروٹ فٹبالر لوکا موڈریچ فیفا پلیئر آف دی ایئر قرار

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ (سپورٹس ڈیسک)فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈکروشیا کے اسٹار فٹبالر لوکا موڈریچ لے اڑے ، کروٹ فٹبالر اپنا ایوارڈ مداحوں کے نام کردیا۔پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب لندن کیساؤتھ بینک کے رائل فیسٹول ہال میں منعقد ہوئی، فٹبال کی تاریخ میں گیارہ سال بعد یہ موقع آیا ہے جب ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا کھلاڑ ی کوئی اور یعنی لوکا موڈریچ ہے ٗاس اعزاز کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو ، کروشیا کے لوکا موڈریچ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جس میں

قسمت کی دیوی لوکا موڈریچ پر مہربان ہوئی اور انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔مصر کی قومی ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے اسٹرائیکر محمد صلاح کے انگلش پریمیئرلیگ میں ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیاجبکہ گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ تھیباوکورٹیس نے جیتا۔بہترین کوچ کا ایوارڈ فرانس کے ڈیڈیئر ڈیشامپ کے نام رہا،ڈیشامپ کی کوچنگ میں فرانس نے اس سال فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔دوسری جانب برازیل کی خاتون فٹبالر مارتا کو حیران کن طور پر چھٹی مرتبہ وومن پلیئر آف دی ایئرقرار دیا گیا جبکہ ویمنزبیسٹ کوچ آف دی ایئر فرانس کے رینالڈ پیڈروس کو قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…