منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح تْکا قراردیدیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف کے خلاف پاکستان کی جیت کو تکا قرار دے دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوس وسیم اکرم نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے

تقریباً 20سال تک پاکستان کی نمائندگی کی ہے تاہم کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کبھی ایسا دن بھی دیکھنا پڑیگا اور ہمیں اس طرح یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست ہو گی۔بھارت کے خلاف جب ہم کھیلتے تھے تو دباؤ ان پر ہوتا تھا لیکن اب ہماری ٹیم کی کارکردگی ویسی ہے جو 90 کی دہائی میں بھارت کی ہمارے کے خلاف ہوا کرتی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کو تْکا قرار دیا جا سکتا ہے اور پاکستان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھارت ایسا کہنے میں بالکل حق بجانب ہے۔وسیم اکرم نے امید ظاہر کی کہ بھارت کے خلاف ان متواتر شکستوں اور خراب کارکردگی کے بعد توقع ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کا بھوت قومی ٹیم کے سر سے اتر جائے گا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ہمارے ریکارڈ تو بہتر ہو جائیں گے لیکن ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بالکل بہتری نہیں آئے اور اس کی سب سے بڑی مثال بھارت کے خلاف میچز ہیں کیونکہ ہم تو ان سے مقابلہ بھی نہیں کر پا رہے۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے قومی ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو مشورہ دیا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ہمیں زمبابوے اور آئرلینڈ جیسی چھوٹی ٹیموں سے کھیلنا بند کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے خلاف زیادہ کھیل کر یہ رنز بنا لیتے ہیں لیکن جب اچھی بیٹنگ یا باؤلنگ کا سامنا ہوتا ہے تو پوری ٹیم ڈھیر ہو جاتی ہے۔ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل اپنی کارکردگی اور ٹیم کامبی نیشن کو درست بنانا ہو گا ورنہ ممکنہ طور پر ہمیں عالمی کپ میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…