جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قومی کرکٹرز کا افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے کا مطالبہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرز نے افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ ( این او سی) نہ ملنے پر کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا اور مطالبہ کیا ہے کہ لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے کرکٹر کامران اکمل اور محمد عرفان نے پی سی بی سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ این او سی جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر لیگ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔کرکٹرز نے مطالبہ کیا کہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کیلئے

انہیں این او سی جاری کیے جائیں اور این او سی کے حوالے سے بورڈ کو پالیسی واضح کرنی چاہیے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ این او سی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے نقصان کھلاڑیوں کا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ میں ان ایکشن کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ صرف ریٹائرڈ کھلاڑی ہی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے اور ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…