اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی ذمہ دار کھلاڑیوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء کپ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔روائتی حریف بھارت سے مسلسل دوسری شکست سے پوری قوم کو دلی صدمہ ہوا ہے۔پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔کرکٹ ٹیم پرپاکستان سالانہ کرڑوں روپے خرچ کرتا ہے ۔لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کوئی

خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں کرتی۔چھوٹی اور ناتجربہ کار ٹیموں سے آسانی سے میچ جیت لیے جاتے ہیں لیکن بڑی ٹیموں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔جو کہ ایک افسوسناک بات ہے ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس عبرت ناک شکست کا نوٹس لیا جائے۔بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کی ایک ماہ کے دوران انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔انکوائری میں جو لوگ ذمہ دارقراردیے جائیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…