نئی دہلی(آئی این پی) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ میچوں کے اہتمام کو بھارتی میڈیا سازش سے تعبیر کرنے لگا۔ایک ایونٹ میں ممکنہ طور پر گرین شرٹس سے تین مرتبہ ٹکراؤ پر سوالات پیدا ہونے لگے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جان بوجھ کر دونوں ممالک کو ایک ایونٹ
میں زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔سابق اوپنر گوتم گمبھیر پہلے ہی کہہ چکے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر مشروط پابندی نہیں ہونا چاہیے، اگر آپ کو ان کے ساتھ نہیں کھیلنا تو پھر کسی بھی ٹورنامنٹ چاہے وہ ایشیا کپ ہویا ورلڈ کپ کہیں بھی نہیں کھیلنا چاہیے۔