دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپر فور کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا، 24 کے مجموعی سکور پر امام الحق ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے انہوں نے صرف 10 رنز بنائے۔
بابر اعظم فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے لیکن جب پاکستان کا مجموعی سکور 55 رنز پر پہنچا تو فخر زمان بھی کلدیب یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے، فخر زمان نے 31 رنز بنائے۔ ابھی سکور صرف 58 تک پہنچا تھا کہ بابر اعظم بھی رن آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے، انہوں نے 9 رنز بنائے، اب وکٹ پر شعیب ملک اور سرفراز احمد تھے، انہوں نے پاکستانی اننگز کو سنبھالا دیا اور سکور کو 165 تک لے گئے، اس موقع پر سرفراز احمد کلدیب یادیو کی گیند پر شرما کو کیچ تھما بیٹھے سرفراز احمد نے 44 رنز بنائے۔ شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے آصف علی آئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 205 پر پہنچا تو شعیب ملک 78 کے سکور پر بمرا کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے۔ شعیب ملک نے 2 چھکے اور چار چوکے لگائے۔ آصف علی کا ساتھ دینے کے لیے شاداب خان آئے لیکن 211 کے مجموعی سکور پر آصف علی چہال کی گیند پر بولڈ ہو گئے، آصف علی نے 30 رنز بنائے، ان تیس رنز میں ان کے دو شاندار چھکے بھی شامل تھے۔ شاداب خان اور محمد نواز نے سکور کو آگے بڑھایا لیکن 234 کے مجموعی سکور پر شاداب خان بمرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، شاداب خان نے 10 رنز بنائے۔ محمد نواز کا ساتھ دینے کے لیے حسن علی آئے، محمد نواز نے 15 اور حسن علی نے دو رنز بنائے۔اس طرح پاکستان 50 اوورز میں 237 رنز بنا سکا، پاکستان نے انڈیا کو جیتنے کے لیے 238 کا ٹارگٹ دیا ہے۔