دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں انڈین سٹے بازوں نے کھلاڑیوں کو خراب کارکردگی دکھانے کے عوض بڑی رقم دینے کا عندیہ دے دیا، واضح رہے کہ بھارت کے بکیز کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراب کارکردگی دکھانے پر بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بھارتی سٹے بازوں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بری کارگردگی دکھانے کی پیش کش کی۔ کھلاڑیوں کو بھارتی سٹے بازوں نے بھاری رقم کے بدلے میں خراب کارکردگی دکھانے کی
پیشکش کی۔ بھارتی بکی کا رابطہ افغان وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد سے ہوا اور انہیں خراب کارکردگی کے بدلے میں بھاری رقم کی پیشکش کی۔ افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے یہ پیش کش آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بتا دی۔ اس کے بعد افغانستان کے کھلاڑی محمد شہزاد کا دبئی میں ٹیم ہوٹل میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے بیان ریکارڈ کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو افغان کرکٹ لیگ ٹیم کے ایک بھارتی مالک نے خراب کارکردگی کے بدلے بڑی رقم کی پیشکش کی۔