اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حسن علی، اصغر افغان اور راشد خان کو بڑی سزا سنادی گئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی، افغان کپتان اصغر استنکزئی اور لیگ اسپنر راشد خان پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حسن علی کو افغانستان کی بیٹنگ کے دوران 33 ویں اوور میں گیند افغان بلے باز ہشمت اللہ شاہدی کی جانب تھرو کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔افغانستان کی بیٹنگ کے دوران ہی 37 ویں اوور میں رن کے لیے بھاگتے ہوئے اصغر افغان نے اپنا کندھا حسن علی کو مارا جس پر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔راشد علی نے پاکستانی اننگز کے آخری لمحات میں آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد جس انداز سے اشارہ کیا اس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف واقعات میں تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔حسن علی اور راشد خان کو پہلی بار ڈی میرٹ پوائنٹ ملے ہیں جب کہ اصغر افغان کو 24 ماہ کے دوران دوسری بار ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی، افغان کپتان اصغر استنکزئی اور لیگ اسپنر راشد خان پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…