شکست پر روتے ہوئے افغان باؤلر کو تسلی اورافغان ٹیم کی تعریف،پاکستان میچ میری وجہ سے نہیں بلکہ کس کی وجہ سے جیتا؟شعیب ملک نے کریڈٹ کسی اور کو ہی دیدیا

22  ستمبر‬‮  2018

ابوظہبی(این این آئی)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیا کپ 2018، سپر فور کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔شکست کے بعد پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، اس موقع پر ایک بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیاجس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔میچ کے بعد شعیب ملک نے افغان ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ

وہ دن بدن اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب بہترین ہوچکی ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ افغانستان نے بہت محنت کی اور پاکستان کو ٹف ٹائم بھی دیا تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔شعیب ملک نے جیت کا کریڈٹ پوری پاکستانی ٹیم کو دیا اور کہا کہ مجھ سے پہلے اگر نواز یا حسن چھکے نہیں لگاتے تو شاید مشکل ہوجاتی۔شعیب ملک کا فاتح چھکا اور جیت کے بعد افغان بولر کو حوصلہ دینے کے اقدام کو مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…