ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

datetime 21  ستمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں جاری ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 136 رنز سے ہرا کر دوسری فتح حاصل کرلی۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس افغانستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اور بنگلہ دیش کی آج ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ جس میں حشمت اللہ شاہدی 58 جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنزسرفہرست افغانی بیٹسمین تھے۔جواب میں پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں افغانستان یہ میچ 136 رنز سے جیت گیا۔یاد رہے کہ گروپ ‘بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…