پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاہے،بین ا سٹوکس اورایلکس ہیلز الزامات کے باوجود اسکواڈ میں شامل ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث ہونے پر دونوں کھلاڑیوں پر کھیل کو تنازع کا شکار بنانے کا چارج عائد کیا تھاتاہم دونوں کھلاڑی بین ا سٹوکس اور

ایلکس ہیلز انگلش اسکواڈ میں شامل ہیں ٗواروکشائر کیفاسٹ باؤلر اولی ا سٹون پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ٗ کیورن برادران کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ٗ امکان ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا ٗ اگر ایسا ہوا تو یہ 19 برسوں بعد پہلا موقع ہو گا کہ انگلینڈ کی طرف سے دو بھائیوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے ٗآخری بار 1999ء میں ایڈم اور بین ہولیوک نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا ٗسری لنکن ٹیم دورہ کے دور ان میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انگلش اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ون ڈے اسکواڈ کپتان ایون مورگن، معین علی، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، ثام کیورن، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…