نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنجے منجریکر نے پاکستان کو ایشیا کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیم قراردے دیاہے۔بھارت کے معروف سابق کھلاڑی کا خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہناتھاکہ گوکہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ کے مقابلے کو سرکرنے کیلئے اہم ٹیم ہے مگر پاکستان چونکہ متحدہ عرب امارات میں باقاعدگی سے کھیل رہی ہے اور اس کے کھلاڑی ان پیچز کے عادی ہیں۔
اس وجہ سے پاکستانی ٹیم ایشیاکپ کا معرکہ جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔بھارتی کھلاڑی اورموجودہ کمنٹیٹر نے متحدہ عرب امارات کو پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ بھی قراردیا۔منجریکر کاکہناتھا کہ ویرات کوہلی کے آرام کرنے سے بھارتی ٹیم کی طاقت کم پڑگئی ہے۔منجریکرکا کہناتھا کہ بھارتی ٹیم میں2اسپنروں یوزویندرا چہال اور کلدیپ یادیو کی موجودگی متوازن بنائے گی۔انھوں نیکہا بھارت کی ایک روزہ کرکٹ میں کارکردگی تمام صورتحال میں شاندار رہی ہیتاہم بیرون ملک ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی کارکردگی تھوڑی بہت خراب رہی ہے۔ان کاکہناتھا کہ بھارت پہلے بلے بازوں کی وجہ سے طاقت تھا مگراس کی بالنگ انتی جاندارنہیں تھی تاہم اب بڑے عرصے کیبعد ٹیم میں دو اسپنروں کی موجودگی نے اسے متوازن بنادیاہے۔سابق کھلاڑی کا کہناتھا کہ بھارت کو اس وقت اپنے مڈل آرڈر کی پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم ان کا اصرارتھا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے شیریاز آیئر کو اگلے سال برطانیہ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں شامل کرلینا چاہیے۔ان کاکہناتھا کہ امباتی رایاڈو، دینش کارتیک، منیش پانڈیاورکدھر جادیو بھی مڈل آرڈر میں شامل ہیں ، تاہم انھوں نیخیال ظاہرکیاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسیوقت میں جب ٹیم میں ویرات کوہلی بھی نہیں ہے تو شیریاز آیئرکو ٹیم میں شامل کرناچاہیے۔ انھوں نے کہا ویرات کوہلی کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے کے ایل راہول ٹیم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے۔