بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شعیب ملک نے بیگم کیلئے حلیہ بدل لیا : ثانیہ مرزا اور اظہر محمود کے درمیان سوشل میڈیا دلچسپ نوک جھونک

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود، ان کی اہلیہ اور ثانیہ مرزا کے درمیان دلچسپ نوک جھونک نے ٹوئٹر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بیگم کے لیے اپنا حلیہ بدل لیا اور یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تاہم شعیب ملک کے اس اقدام نے

اظہر محمود کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں اور ان کی بیگم ایبا قریشی نے شعیب ملک کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بیگم کو خوش کرنا تو کوئی تم سے سیکھے۔اظہر نے شعیب کو کہا کہ تو نے ہمیں مروا دیا اور پھر شعیب کی طرح اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب سب کر رہے ہیں تو ہم بھی بیگم کو خوش کر دیتے ہیں۔اس پر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہر حمود سے کہا کہ اظہر بھائی اگر میں آپ ہوتی اور ایبا میری بیوی ہوتی تو مجھ میں یہ کرنے کی ہمت نہ ہوتی۔ اس کے لیے مکمل مارکس ملنے چاہئیں لیکن یاد رکھیں گھر بھی تو جانا ہے۔ اظہر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا میاں ہم سب کو پھنسوا رہا تھا ٗ میں نے یہ سب کرنے کی ہمت اس لیے کی کیونکہ میں ساڑھے تین ماہ سے گھر نہیں گیا۔ ایبا کے اطراف میں تین بچے موجود ہیں اس لیے امید ہے کہ وہ یہ سب بھول جائیگی ٗ آپ تو جانتی ہیں کہ میں کتنا بہادر ہوں۔یاد رہے کہ اظہر محمود ایشیا کپ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے لیکن اپنے 4سالہ بھتیجے کے انتقال کے سبب وطن واپس لوٹے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…