اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

اپنی بیٹنگ میں بہتری کیلئے عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لیا کریں : یونس خان کا انگلینڈ میں فتح کیلئے بھارتی ٹیم کو مشورہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے انگلینڈ میں قومی ٹیم کی فتوحات میں لیگ اسپنرز کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ میں بہتری کیلئے عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لیا کریں۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہماری انگلینڈ کے خلاف اسی کے ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کی

ایک بڑی وجہ لیگ اسپنر کو کھلانا ہے اور یاسر شاہ اس کی واضح مثال ہیں جنہوں نے لارڈز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔بھارتی ٹیم کی انگلینڈ میں مسلسل شکست کے حوالے سے سوال پر یونس نے بھارتی بلے بازوں کو ہدایت کی کہ وہ سنیل گاوسکر، اظہر الدین اور ظہیر عباس جیسے عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لیا کریں کیونکہ سیکھنے کا عمل رکنا نہیں چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران میں صحیح سے کھیل نہیں پا رہا تھا تاہم اظہر الدین نے کال کر کے میری غلطی کی نشاندہی کی اور میں نے ان کے مشورے پر اعتماد کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔یونس نے اپنے کیریئر کا ایک اور اہم واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ 2004 کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران میں نے عظیم بھارتی بلے باز راہول ڈراوڈ سے درخواست کی کہ مجھے آپ کے پانچ منٹ درکار ہیں اور مجھے اس وقت کافی حیرت ہوئی جب راہول ڈراوڈ خود مجھ سے بات کرنے میرے کمرے تک آ گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈراوڈ سے کچھ دیر بات کی تو انہوں نے مجھے چند نصیحتیں کیں جن پر عمل کرتے ہوئے 2004 کے بعد میرا کیریئر بالکل تبدیل ہو گیا لہٰذا اگر یہ ان عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لیں گے تو بھارتی ٹیم کبھی بھی انگلینڈ میں جدوجہد نہیں کریگی۔واضح رہے کہ بھارت کو اپنے گزشتہ دونوں دورہ انگلینڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں 2014 میں انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔3 سے شکست دی تھی جبکہ 2018 میں ہونے والی سیریز میں 1۔4 سے زیر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…