بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سری سانتھ بگ باس میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ بگ باس سیزن 12 میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازع شو ’’بگ باس سیزن 12‘‘ طویل انتظار کے بعد شروع ہوگیا ہے جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوڑیوں کی صورت میں شو کا حصہ بنے ہوئی ہیں، جن میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سری سانتھ بھی شامل ہیں۔گیم کے دوسرے ہی دن سری سانتھ اپنے منفی رویے کی وجہ سے

بگ باس کے گھر میں دیگر ساتھیوں سے جھگڑ پڑے،انہیں گیم کے قانون کے مطابق ایک کام دیا گیا جس کے لئے انہیں کچھ بولنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جو کام 2 دن میں نہیں ہوا تو وہ 5 منٹ میں کیسے ہوگا۔سری سانتھ نے اسی دوران شو میں شامل ایک لڑکی کے کردار پر تنقید کی جس پر لڑکی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری تربیت کے بارے میں چھوڑیں اور اپنے منفی رویے کی فکر کریں، جس پر سری سانتھ آگ بگولہ ہوگئے۔ اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…