اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا کپ کا سب سے بڑاپاک بھارت ٹاکرا(آج) دبئی میں ہوگا،کون کون کھیلے گا، میچ کب شروع ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان (آج)بدھ کو دبئی میں ہوگا۔ ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30بجے شروع ہوگا جس کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کے پیش نظراسٹیڈیم کے دروازے میچ سے3گھنٹے قبل کھول دئیے جائیں گے،میچ سے قبل گرین شرٹس کی آئی سی سی کر کٹ اکیڈمی میں بھرپو ر مشقیں جاری ہیں۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے بغیربھی

بھارتی ٹیم آسان نہیں ہے، کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کوبرقراررکھیں، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں، پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کوہیں،ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج اوراعصاب شکن ٹاکراپاکستان اوربھارت (آج)بدھ کودبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں،بھارت کوشکست دینے کیلئے سرفرازالیون کوتینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔توقع ہے پاکستان بھارت کیخلاف میچ کیلئے اسی ٹیم کوبرقراررکھے گا جس نے ہانگ کانگ کوشکست دی تھی۔پاک بھارت میچ شام 4:30بجے شروع ہوگا جس کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کے پیش نظراسٹیڈیم کے دروازے میچ سے3گھنٹے قبل کھول دئیے جائیں گے۔ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی کے بغیربھی بھارتی ٹیم آسان نہیں ہے، کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کوبرقراررکھیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اسٹیڈیم آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ

وزیراعظم گرانڈ میں آتے ہیں تو ہم سب کے لیے اچھا ہے، ان کی آمد سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈول آئی سی سی کا ایشو ہے ہمارا نہیں، بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں، پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز تمام ٹیموں کے لئے یکساں سازگار ہیں،

ایشیائی ٹیمیں اس طرح کے ماحول میں کھیلنے کی عادی ہیں، فتح کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا پڑے گی، چیمپئنز ٹرافی میں فتح یادگار تھی لیکن یہاں کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹیم نروس ضرور ہے لیکن جیت کا جذبہ لے کر ہی میدان میں اتریں گے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور وہی ٹیم میدان میں اترے گی جو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلی تھی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…