بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی اسٹیڈیم آمد سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے، سرفراز احمد

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسٹیڈیم آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم گرانڈ میں آتے ہیں تو ہم سب کے لیے اچھا ہے، ان کی آمد سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈول آئی سی سی کا ایشو ہے ہمارا نہیں، بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سرفراز احمد کا

کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں، پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز تمام ٹیموں کے لئے یکساں سازگار ہیں، ایشیائی ٹیمیں اس طرح کے ماحول میں کھیلنے کی عادی ہیں، فتح کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا پڑے گی، چیمپئنز ٹرافی میں فتح یادگار تھی لیکن یہاں کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹیم نروس ضرور ہے لیکن جیت کا جذبہ لے کر ہی میدان میں اتریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…