جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر وین پارنیل نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر انگلش کاؤنٹی کلب وورسیسٹرشائر سے کولپاک معاہدہ کر لیا اور وہ اب دوبارہ جنوبی افریقہ کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔29 سالہ پارنیل نے آخری بار اکتوبر 2017 میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور انہیں جنوبی افریقی ٹیم میں جگہ بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا ٗ6 ٹیسٹ، 65 ایک روزہ اور
40 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے پارنیل نے کہا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے راتوں رات یہ قدم نہیں اٹھایا بلکہ طویل سوچ وچار کے بعد ایسا کیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ قدم میرے لیے بہتر ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مورنے مورکل، ڈیوڈ ویز کائل ایبٹ اور ریلی روسو بھی مختلف کاؤنٹی کلبوں کے ساتھ کولپاک معاہدہ کر چکے ہیں۔