اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے 5بھارتی بلے بازوں کو نشانے پر رکھ لیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ سکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے ہانگ کانگ کے بعد بھارتی بیٹسمینوں کونشانے پر رکھ لیا۔پیسر کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف ریورس سوئنگ سے مدد ملی، 5بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنا ہدف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسم اچھا تھا، گزشتہ سال اکتوبرمیں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں میچ کے دوران کافی گرمی تھی۔

خیال تھا کہ اب زیادہ گرمی ہو گی تاہم موسم اچھا تھا اورکھیلنے کا مزہ آیا۔ میچ میں بولنگ کے دوران پاں کا انگوٹھا جوتے سے لگنے کے باعث خون آنے لگ گیا اور میدان سے باہر جانا پڑا، فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگلا میچ کھیلنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ بھارت کے خلاف پہلی دفعہ کھیلنے پردبا ؤکے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے مابین میچ ہمیشہ ہی پریشر والا ہوتا ہے۔جس میں نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی بہت پرجوش ہوتے ہیں، اگرچہ بھارتی ٹیم نمبر ون ہے تاہم ہماری ٹیم بھی کسی سے کم نہیں ہے، پوری توجہ 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، بڑے معرکے کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، روایتی حریف کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران جو بھی کھلاڑی پرفارم کرتا ہے۔اس کا کیریئر الگ لیول پر چلا جاتا ہے، ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ روایتی حریف کے خلاف بہتر سے بہتر کھیل پیش کرے، میرا بھی یہی ہدف ہے، ہانگ کانگ کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 5 بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنا میرا ہدف ہوگا، نئی پچ کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے تو وکٹ پرانی لگی جو کافی سلو تھی اوربولنگ کرنا مشکل ہو رہا تھا تاہم پھر بھی میں نے بھرپور پیس سے بولنگ کی، دوسرے اسپیل میں گیند خراب ہونے کی وجہ سے ریورس سوئنگ میں مدد ملی جس کی وجہ سے وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…