اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

قومی ٹیسٹ کر کٹر محمد عباس بھی ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے منتظر

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ کر کٹر محمد عباس بھی ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے منتظر ہیں۔فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی فتح کے لیے پر امید ہوں، کاؤنٹی میں اچھا تجربہ حاصل ہوا، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں محمد عباس نے ایشیا کپ میں شریک پاکستان ٹیم کے لیے نیک

خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ ہی کانٹے دار اور ایک بڑا موقع ہوتے ہیں،بڑی بیتابی سے روایتی حریفوں کے میچ کا انتظار کررہاہوں،میری خواہش ہے کہ گرین شرٹس نہ صرف کہ بھارت کیخلاف کامیابی حاصل کریں بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں۔ایک سوال کے جواب میں محمد عباس نے کہا کہ ابھی تک میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز رہی ہے، طویل فارمیٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں،تاہم رواں سیزن انگلش کانٹی کھیل کر اچھا تجربہ حاصل کیا،لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 9ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا بھی موقع ملا،اس دوران 7شکار کرنے کے ساتھ محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش بھی کی ہے،انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بولرز کے لیے کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا،کافی تجربہ حاصل کرچکا ہوں۔مختلف ماحول اور پچز پر خود کو کارآمد بولر ثابت کرنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں،محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کو میری خدمات درکار ہوئیں تو اس کے لیے تیار ہوں۔محمد عباس نے گلین میگرا کا زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے والے جیمز اینڈرسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیسر کا بڑا احترام کرتا ہوں، لارڈز ٹیسٹ کے موقع پر ان سے مشورہ بھی طلب کیا تھا۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…