اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،
جب اس کے پہلے کھلاڑی نزاکت خان 17 کے مجموعی سکور پر شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے، نزاکت خان نے 11 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے۔ 32 کے مجموعی سکور پر ہانگ کانگ اپنی دوسری وکٹ بھی گنوا بیٹھا، اس ہانگ کانگ اپنے قدم جمانے میں ناکام رہا اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، ہانگ کانگ کے کے ڈی شاہ اور اعزاز خان نمایاں سکورر رہے انہوں نے بالترتیب 26 اور 27 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 116 رنز بنانے کے بعد 37.1 اوور میں آؤٹ ہو گئی اور اس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 117 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان 3 وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باؤلر رہے، ان کے علاوہ حسن علی اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، فخر زمان 41 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے بابر اعظم آئے لیکن 93 کے مجموعی سکور پر وہ 33 رنز بنانے کے بعد کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، اب امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک آئے، امام الحق نے 50 اور شعیب ملک نے 9 سکور بنائے، پاکستان نے یہ میچ 24 اوور میں جیت لیا۔ ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو8 وکٹوں سے ہرا دیا۔