اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ 9 نومبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا ٗ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائیگا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے

حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کوالیفائر ون جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں، فائنل سمیت تمام 23 میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے اور پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ڈی آر ایس سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا، ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ، سینٹ لوشیا، سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹی گووا اور پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا میچز کی میزبانی کریں گے، سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم 22 نومبر کو دونوں سیمی فائنلز اور 24 نومبر کو شیڈول فائنل کا بھی میزبانی ہو گا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کوالیفائر ون سے ہو گا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ صف اول کی آٹھ بہترین ٹیموں نے براہ راست ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بقیہ دو ٹیموں کو کوالیفائر مرحلہ عبور کرنا ہو گا، ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، یوگینڈا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے فائٹ کریں گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…