اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نازی سیلوٹ پیش کرنے پر فٹبالر پر تاحیات پابندی عائد

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

ایتھنز(سپورٹس ڈیسک)یونان کے ایک فٹبالر پر دوران میچ نازی سیلوٹ پیش کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔یونان کے کھلاڑی کیٹیڈس نے دوران میچ نازی ازم کے مشہور نشان کی طرح سیلوٹ کیا جس پر ملک کی فٹبال فیڈریشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اس پر یونان کی ہر طرح کی قومی سطح کی فٹبال کھیلنے کیلئے تاحیات پابندی عائد کر دی۔یونان کی فٹبال فیڈریشن نے فٹبالر کی اس حرکت کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نازی دور کے تمام متاثرین کی بے عزتی ہوئی۔

دوسری جانب اے کے ای ایتھنز کے مڈ فیلڈر جارجس کیٹیڈس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس نے نازی سیلوٹ نہیں کیا۔کیٹیڈس کا کہنا تھا کہ میں فاشسٹ نہیں ہوں اور اگر مجھے اس سیلوٹ کا مطلب معلوم ہوتا تو میں اس طرح نہ کرتا۔فٹبالر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے صرف اسٹینڈ میں بیٹھے اپنے ساتھی کھلاڑی کی جانب اشارہ کیا۔متعلقہ کھلاڑی کے کلب اے ای کے نے کیٹیڈس سے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…