بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل سیزن فور کے کتنے میچزپاکستان میں ہونگے؟فائنل کہاں کھیلاجائے گا؟،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آخری 8میچزپاکستان میں ہوں گے جبکہ فائنل 17مارچ2019 کو کراچی میں کھیلا جائے گا ،پی ایس ایل 4 کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا اور ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا ۔اس موقع پر پی ایس ایل فرنچائزز نے احسان مانی کو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کی خواہش کے مطابق پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہے اور پی ایس ایل فور کے آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فور کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا اور ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پی ایس ایل فور کی ڈرافٹنگ میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہو گی۔پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری سے ہو گا اور اختتام 17 مارچ کو ہو گا۔اجلاس میں ایونٹ کا فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔فرنچائزز نے پی ایس ایل کی ڈائریکٹر پراجیکٹ نائلہ بھٹی کے کام کو سراہا۔ اجلاس میں 5 فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 2 ہفتے کی مہلت بھی دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ پی ایس ایل 4 کے رائٹس کے لیے ایویلویشن کمیٹی کا اجلاس آج اتوار کو ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…