اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حل تلاش کر لیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حل تلاش کر لیا گیا، جس میں فیڈریشن میں کرپشن، اقرباپروری کے خاتمے اور ٹیم کی انٹرنیشنل مقابلوں میں عوامی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے کے لئے تجاویز بھی پلان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی کے عظیم ہاکی پلیئر شہناز شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں قومی کھیل

کو ماضی کے سنہری دور کی طرف لے جانے کی متعدد تجاویز دی گئی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق چیف کوچ و اولیمپئن کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق گزشتہ تین عشروں سے پی ایچ ایف کے فنڈز کا زیادہ تر دارومدار حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز پر ہوتا ہے، ماضی کے اس عمل کے خاتمے کے لئے پی ایچ ایف کے لئے فوری طور پر 4 ارب روپے اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے، 2 ارب روپے کا انتظام حکومت کرے جب کہ 2 ارب روپے پی ایچ ایف اپنے وسائل سے اکٹھے کرے گا، 4 ارب کی اس رقم کو بینک میں رکھنے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 30 سے 35 کروڑ روپے کی سالانہ رقم میسر آئے گی، اس رقم سے ہاکی کے تمام ملکی اور انٹرنیشنل معاملات چلانے کو مدد ملے گی۔شہناز شیخ نے تجویز دی ہے کہ پی ایچ ایف میں کرپشن، اقرباپروری کے خاتمے کے لئے آئین میں تبدیلی کی جائے اور قومی ٹیم کے پلیئنگ اسٹریکچر میں نئی اصلاحات متعارف کروائی جائیں۔ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر ہاس نے اس خط کا مثبت جواب دیتے ہوئے شہناز شیخ کی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…