اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو اسپن بولنگ مسائل کا سامنا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میلے میں اسپنرز ٹیموں کی امیدوں کا محور دکھائی دے رہے ہیں۔مستقل کپتان ویرات کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے روہت شرما کو اسپن بولنگ کے شعبے میں چار اسپنرز کی خدمات حاصل ہیں جن میں اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، چاہل اور کیدھر یادیو شامل ہیں۔اینجلو میتھیوز کی سری لنکن ٹیم میں 36سالہ دلروان پریرا کی

مدد امیلو افانسو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر مشرقی مرتضی بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں تجربے کار شکیب الحسن کے ساتھ نظام السلام اور مہدی حسن کے ساتھ دبئی پہنچے ہیں۔2019 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں چار اسپنرز کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچی ہے۔افغان ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود راشد خان، سمیع اللہ شنواری اور مجیب الرحمان کی خدمات حاصل ہیں۔ان تمام ٹیموں کے برعکس وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے اسپن بولنگ شعبے کا تمام دارومدار آل رانڈر لیگ اسپنر شاداب خان پر دکھائی دے رہا ہے۔22ون ڈے میچوں میں 25.60کی اوسط سے 33وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب کی مدد کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ محمد نواز خوش قسمت ہیں کہ آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ نہ پاس کر سکے اور 11ون ڈے میں 13وکٹیں لینے والے نواز سرفراز الیون کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔تاہم کارکردگی میں عدم تسلسل کے باعث ٹیم مینجمنٹ محمد نواز پر ماضی میں تو کم ہی بھروسہ کرتی دکھائی دی ہے۔دوسری جانب 266 ون ڈے میں شعیب ملک کی 156 وکٹیں ماضی کی بات ہے، حالیہ عرصے میں سابق کپتان کی بولنگ میں عدم دلچسپی اور کپتان کا بولنگ کے لئے ان کی جانب نہ دیکھنا خلاصہ کر رہا ہے کہ شاداب خان ہی امیدوں کا محور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…