اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نئے کپتان کو ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا ٗدھونی نے کپتانی چھوڑنے کی وجہ بتادی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

رانچی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ نئے کپتان کو ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا اس لئے انہوں نے کپتانی چھوڑی۔بھارتی اخبار کے مطابق جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے صحیح وقت پر کپتانی چھوڑی، وہ چاہتے تھے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے

کافی وقت مل جائے۔ایم ایس دھونی نے کہا کہ نئے کپتان کو مناسب وقت دیئے بغیر مضبوط ٹیم منتخب کرنا ناممکن ہے ٗمیرا خیال ہے کہ مناسب وقت پر کپتانی سے علیحدگی اختیار کی۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بھارتی ٹیم کی شکست پر سابق کپتان نے کہا کہ سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس میچز نہ ہونے سے بیٹسمینوں کو ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات درپش آئیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم اس وقت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…