اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے بیٹے ابتسام کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شکوہ کرنے کا الزام،انضمام الحق کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ملاقات کر کے باسط علی کو بیٹے کیلیے فون کے الزام پر اپنا موقف پیش کردیا۔یہ خبر گردش کررہی تھی کہ سابق کپتان انضمام الحق نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے بیٹے ابتسام کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بتائی جنہوں نے صرف اس کا اظہار نہیں بلکہ صداقت پر اصرار بھی کیا ہے۔دوسری جانب انضمام الحق

نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے ایسی کوئی حرکت کی اور اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے تو مجھے بطور چیف سلیکٹر کام نہیں کرنا چاہیے،چیئرمین پی سی بی کو معاملے کی پوری تحقیقات کی درخواست کروں گا، قصور وار کو سزا ملنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی بورڈ کے سربراہ احسان مانی سے ملاقات ہوگئی ہے جس میں انہوں نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیف سلیکٹر اپنا الزام کلیئر کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…