اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

50 سال تک باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے صدارتی ایوارڈیافتہ قومی ہیرو لال سعید اب کیسے زندگی گزارنے پر مجبور ہے؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائینگی

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن )ترقی یافتہ معاشروں میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں کرکٹ کے علاوہ تمام کھیل جس طرح سے نظر انداز ہو رہے ہیں انکی مثال نہیں ملتی،عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں ہمارے قومی ہیروز نے ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا لیکن بدلتے حالات نے وقت کا دھارا

ہی بدل دیا اور آج بھی ملک میں کئی ایسے قومی ہیروز موجود ہیں جنہوں نے ملک کا نام توضرور روشن کیا لیکن اب حکومتی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ایسا ہی ایک قومی ہیرو جس نے نصف صدی باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کیا تاہم اب حالات کے جبر نے اسے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے اور وہ پشاور کے ایک کچے مکان میں رہتے ہوئے 15 ہزار کی نوکری کر کے اپنے دن پورے کرنے پر مجبور ہے۔پشاور کے لیجنڈ باکسر لال سعید نے منیلا ،ہانگ کانگ ،کوالمپور اور دنیا بھر میں 50 سال تک ملک و قوم کا نام روشن کیا اور کئی ایوارڈ جیتے، آج حالات کے جبر نے ا نکی زندگی دکھوں سے بھر دی ہے اور وہ انتہائی کسمپرسی میں زندگی بسرکررہے ہیں جب کہ حکومتی سطح پر ان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے،نصف صدی تک باکسنگ میں ملک و قوم کا نام روشن کرنیوالا عظیم قومی ہیرو لال سعید کو حالات کے جبر نے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔لال سعید نے بین الاقوامی مقابلوں میں کئی ایوارڈز ملک کے نام کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…