پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بابر اعظم ویرات کوہلی اورشیکھر دھون کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ کے آغاز میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں تو ہم نے سوچا کچھ اسٹیٹس پر بھی نظر ڈال لی جائے، اسٹیٹس پر نظر ڈالی گئی تو پتا لگا کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بھارت کے شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے بے حد نزدیک ہیں۔بابر اعظم اب تک اپنے کیریئر میں 46ایک روزہ میچز کھیل کر 1973رنز اسکور کرچکے ہیں۔

جن میں 7سینچریاں اور 8نصف سینچریاں شامل ہیں۔پاکستان کے لئے نمبر تین کی اہم پوزیشن پر کھیلنے والے بلے باز بابر اعظم نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ٹیم کے ایک اہم رکن کی حیثیت اختیار کرگئے۔اب یہاں اسٹیٹس کی بات کرلیتے ہیں، بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 2000رنز مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں، اب انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے محض 27رنز کی ضرورت ہے۔بھارت کی جانب سے تیز ترین 2000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ موجودہ اوپنر شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 49میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے یہی کارنامہ 56میچ کھیل کر سرانجام دیا۔اگر بابر اعظم اگلے میچ میں 27یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ شیکھر دھون اور ویرات دونوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 2000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے محض 41میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس نے صرف 45اننگز کھیل کر 2000رنز مکمل کئے اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…