اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے آتے ہی انضمام الحق کی چھٹی ہو گئی، انضمام الحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مفادات کے تصادم کا جواز بنا کر پاکستان سپر لیگ پلیئرز کیٹیگری کمیٹی سے نکال دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا تعین کیا جاتا ہے اور یہ فریضہ چیف سلیکٹر انضمام الحق انجام دیتے تھے لیکن اس بار کچھ فرنچائزز نے اس پر اعتراض اٹھایا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق چونکہ لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک رہے ہیں، اس سے مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے

لہٰذا ان کو اس عمل سے الگ رکھا جائےجبکہ پی سی بی نے اس اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے انضمام الحق کو کمیٹی سے باہر کر دیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اپنے چیف سلیکٹر کی دیانت داری پر خود ہی شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں جس سے چیف سلیکٹر کی ساکھ پر سوال اٹھنے لگے ہیں، اس بار اختیار کیے گئے طریقہ کار کے مطابق فرنچائزز مجوزہ کیٹیگریز لیگ منتظمین کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی کرنے والے عمران احمد خان جو کہ نان کرکٹر ہیں وہ اس کمیٹی میں شامل ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بعض ٹیموں کے معاملے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بیٹے کی سفارش کا مطلب ہے کہ میں عہدے سے انصاف نہیں کر رہا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بیٹے کی سفارش کا مطلب ہے کہ میں عہدے سے انصاف نہیں کر رہا ، ان کاکہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، اگر میں نے بیٹے کی سفارش کی تو مجھے اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی نے کہاہے کہ انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی سلیکشن کے حوالے سے انہیں فون نہیں کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باسط علی نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ

انہوں نے کسی سابق کرکٹر سے فون پر بات کی اور کہا کہ انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی انڈر 19 ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے حوالے سے بات کی۔چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی سلیکشن کے حوالے سے مجھے فون نہیں کیا ،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ میں غلط ہوں اور میں نے کسی سے بات کی ہے تو مجھے کسی بھی گراؤنڈ پر لٹکا دیا جائے ۔‎



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…