اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا ٗایونٹ کا اختتام 28 ستمبر کوہوگا اس سلسلے میں پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء میں شرکت کیلئے (آج) منگل کو دبئی پہنچے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے (آج )منگل کو دبئی پہنچے گی ٗ اس کے بعد گرین شرٹس
تین دن پریکٹس کریگی۔ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب انکے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ٗ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ٗ ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا ٗ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔