اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

لاہور قلندرز کے عثمان قادر کابگ بیش لیگ سے معاہدہ ہوگیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے نوجوان کرکٹر عثمان قادر کا آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، وہ پرتھ اسکارچر کی نمائندگی کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ مواقع نہ ملے ۔عثمان قادر کو لاہور قلندرز نے اپنے پلئیر ز ڈویلپمنٹ پروگرام کے پلیٹ فارم سے موقع فراہم کیا۔

اور پھر دو مرتبہ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ کیا وہاں گریڈ اور کلب کرکٹ بھی کھیلی۔عثمان کا بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، ڈیوڈ ویلے کے ساتھ وہ ان دنوں غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اس سیزن میں بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔عثمان قادر پہلے ہی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں مکمل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں اور آسٹریلیا کی نمائندگی ان کا خواب بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…