بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی نےچیئرمین کے چار مشیروں کو فارغ کر دیا شعیب اختر سمیت کون کون زد میں آگیا ، احکا مات جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چیئرمین پی سی بی کے چاروں مشیروں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چاروں مشیروں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر، صلاح الدین احمد، شکیل شیخ اور ایزد سید شامل ہیں، ان سب کا تقرر سابق سربراہ نجم سیٹھی نے کیا تھا، گزشتہ روز انھیں خطوط ارسال کر کے بتا دیا گیا کہ خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔شعیب اختر کو پہلے سے اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا

اسی لیے انھوں نے استعفے کے حوالے سے ٹویٹ کی، حیران کن طور پر اس سے ہی بہت سے لوگوں کو پتا چلا کہ وہ چیئرمین کے مشیر بھی تھے، اس حوالے سے ان کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا گیا۔واضح رہے کہ شعیب اختر میڈیا پر اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے مشہور تھے مگر نجم سیٹھی نے پہلے بطور ایگزیکٹیو کمیٹی چیف ان کو ماضی کے جرمانے کی رقم واپس دلائی پھر چیئرمین بننے پر مشیر بناکر مکمل قابو میں کر لیا، اسی طرح شکیل شیخ ہر چیئرمین کے ساتھ ایڈجسٹ ہو جاتے تھے مگر احسان مانی کے سامنے تاحال ان کی دال نہ گل سکی ہے۔ انھیں نجم سیٹھی نے گرانڈز اور انفرااسٹرکچر کے حوالے سے مشیر بنایا تھا مگر وہ دیگر معاملات میں بھی دخل اندازی کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق شکیل شیخ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح نئے چیئرمین کو بھی بس میں کر لیں مگر اب تک انھیں اس میں کامیابی نہیں ملی ہے، اسی طرح سابق ڈائریکٹر گیم ڈیولمپنٹ ایزد سید ویمنز کرکٹ،کلب اور اسکول کے حوالے سے مشیر بنے تھے، سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین احمد کراچی میں میڈیا کے معاملات بھی دیکھ رہے تھے، ان کو بھی آگاہ کر دیا گیاکہ خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ چاروں مشیر اب مزید ذمہ داری انجام نہیں دیں گے، انھوں نے کہا کہ ہر چیئرمین کے جانے پر ایسا ہی ہوتا ہے اس میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…