اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئر نے بھی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بننے کا اعلان کردیاہے ۔ہر گزرتے سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ستارے اس کہکشاں میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ

کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بڑی لیگز میں سے ایک بن گئی ہے اور اس نے پاکستانی عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے،میں نے ٹی وی پر پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز دیکھے ہیں تاہم 2019میں یہ سب بدلنے جارہا ہے کیوں کہ میں بھی اب پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا ،میں مزید انتظار نہیں کرسکتا اور آپ سے وہاں ملاقات ہوگی،آپ کا شکریہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے ڈی ویلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ‘ڈی ویلیئرز دور حاضر کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ویلیئرز کو پاکستان سپر لیگ میں سائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، ان کی شمولیت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ذرائع کے مطابق اے بی ڈویلیئرز تقریبا 3ہفتوں کیلئے دستیاب ہوں گے،34سالہ سٹار بلے باز ایونٹ میں 7میچز کھیلیں گے۔اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانیکا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف جنوری 2015 میں انجام دیا۔ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانیکا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری 16بالزاور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانیوالے بلے باز بھی ہیں۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سے9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…