اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں کسی ٹیم کوکمزورسمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے : شعیب ملک

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے، ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،بھارت کے خلاف میچ میں اضافی دباؤ نہیں لینا چاہیے، روایتی حریفوں میں ایک بڑا میچ ضرور ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اضافی دباؤ نہیں لینا چاہیے۔

روایتی حریفوں میں ایک بڑا میچ ضرور ہوتا ہے، پوری دنیا کے شائقین بڑی دلچسپی سے میچ دیکھتے ہیں لیکن میرا ساتھی کھلاڑیوں کو بھی مشورہ ہے کہ اس کو ایک عام مقابلے کی طرح لیتے ہوئے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں، بہتر کھیلیں گے تو کامیابی حاصل ہوگی۔محمد حفیظ کے حالیہ واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سلیکشن پر بات کرنا میرا کام نہیں، کبھی سلیکٹر بنا تو بات کروں گا، اس معاملے میں مزید بات نہیں کرسکتا لیکن میں نے کبھی ان کے منہ سے تحفظات نہیں سنے، میرا خیال ہے کہ نیت صاف ہونی چاہیے، کوئی آپ کو عزت نہیں دے سکتا، عزت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے مسائل ہوتے ہیں، کیریئر میں اتار چڑھا بھی آتا ہے لیکن میز پر بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں جگہ نہ بن پائے تو ہر کھلاڑی کیلیے ایک پلیٹ فارم ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھاکر ٹیم میں واپسی کا راستہ بنائے۔شعیب ملک نے کہا کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے، ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ہر کھلاڑی کا ٹیم میں ایک رول ہوتا ہے، اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا جب کہ امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…