جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کھٹملوں کے کاٹنے سے 8 ڈومیسٹک کرکٹرز ہسپتال منتقل

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص سہولیات کا ایک اور معاملہ سامنے آگیاٗ کھٹملوں کے کاٹنے سے متاثرہ 8 ڈومیسٹک کرکٹرز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاکستان کے صف اول کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے دوران قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت سمیت حبیب بینک لمیٹیڈ کے متعدد کھلاڑی کھٹملوں کے کاٹنے سے بیمار پڑ گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کھٹملوں کے کاٹنے کی تصویر پوسٹ کی جبکہ ایک ویڈیو میں انہوں نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات کی تصویر کشی بھی کی۔اوپننگ بلے باز نے بتایا کہ کھٹملوں کے کاٹنے سے ان سمیت 8 کرکٹر متاثر ہوئے اور ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ کی ابتر حالت کی وجہ سے وہ خود کو بیمار محسوس کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کرکٹر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے لیے ابتر سہولیات اور ناقص صورتحال کے معاملے کو اٹھایا ہو۔چند روز قبل ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے بھی ایک ویڈیو کے ذریعے فرسٹ کلاس میچز میں انتظامات اور گراؤنڈز کی بدترین صورتحال کا پول کھول دیا تھا۔قائداعظم ٹرافی کے سلسلے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میچ کھیلتے ہوئے مصباح الحق نے اسی گراؤنڈ کی خستہ حالی، واش روم اور گندے ڈریسنگ روم کی وڈیو بنائی تھی۔سابق کپتان نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی چیزوں کو لازمی طور پر ٹھیک کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…