جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

یوم دفاع وشہداپر قومی کرکٹرز کے پیغامات، شہداء کو خراج عقیدت

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرز نے یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کیلئے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہداء کو سلام پیش کیا۔نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کیلئے قربانیاں دینے والے

شہداء کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے۔وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پیغام دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…