جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ کے آغاز سے قبل ہی سری لنکن ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے آغاز سے قبل ہی سری لنکن ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور تجربہ کار دنیش چندیمل کی فٹنس کے سبب ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔سری لنکن ٹیم ابتدائی روز افغانستان کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی لیکن ایونٹ سے قبل ہی سری لنکا کو انجری مسائل

نے گھیر لیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چندیمل ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اس لیے ان کی ایشیا کپ میں شرکت کے بارے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔دنیش چندیمل کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں نروشن ڈکویلا کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب دھننجیا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اس لیے وہ کم از کم ابتدائی دو میچز میں سری لنکن ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…