اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشین پاورلفٹنگ، 4بہنیں پہلی باردبئی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک) لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی چار بہنیں پہلی بار دبئی میں ہونے والے ایشین پاور لفٹنگ مقابلے میں شرکت کررہی ہیں۔ چاروں بہنیں گذشتہ 4سال سے قومی اوربین الاقوامی پاورلفٹنگ اورویٹ لفٹنگ مقابلوں میں باقاعدگی سے حصہ لے رہی ہیں اور متعدد کھیلوں میں گولڈ میڈل و دیگر تمغے بھی حاصل کرچکی ہیں، سب سے بڑی بہن سائبل سہیل ہیں۔

جو پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس اسپورٹس سائنسزکی طالبہ ہیں۔47کلوگرام کیٹیگری کی سینئر ویٹ لفٹر ہیں، سائبل اس سے پہلے سنگاپور میں ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں، دوسری بہن ٹوئنکل سہیل انڈر 23جونیئر ہیں، انھوں نے 72کے جی کیٹیگری میں بھارت سمیت، مسقط، اومان اور سنگاپور میں کبڈی، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔مریم 63کے جی کیٹیگری میں سینئر اور ویرونیکا 47کے جی کیٹیگری میں انڈر 17جونیئر ہیں۔ چھوٹی دونوں بہنیں ابھی تک کسی بین الاقوامی مقابلے میں شریک نہیں ہوئیں لیکن اس بار ایک ساتھ بڑے ایونٹ میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں، اس حوالے سے سائبل کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے لگن اور محبت انھیں اپنے والد سے ملی۔ان کے والد کرکٹر تھے اور کرکٹ میں ہی اپنا مستقبل بنانا چاہتے تھے لیکن غربت اور مالی پسماندگی نے ان سے ان کا شوق چھین لیا۔ انھوں نے کھیلوں سے محبت اور جنون کو اپنے بچوں میں منتقل کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ چاروں بہنوں نے وقفے وقفے سے پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور دیگر کھیلوں میں شمولیت اختیار کی اور اب تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کئی تمغے جیت چکی ہیں۔سائبل سہیل کا کہنا ہے کہ ان سے چھوٹی بہن ٹوئنکل نے کھیلوں کا آغاز چک بال سے کیا جبکہ ویرونیکا نویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں اور 2سال سے قومی سطح پر چک بال، 100میٹر، 400میٹر ریس اور لانگ جمپ کی چیمپئن ہیں اور ان سب میں طلائی تمغے بھی جیت چکی ہیں۔ ٹوئنکل انڈیا میں ہونے والے کبڈی کے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…