اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، بھارت نے شرکت کی حامی بھرلی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آئندہ برس فروری میں اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کرنے کی حامی بھرلی، انڈین کھلاڑی اگلے سال منعقد ہونے والی پاکستان بیس بال لیگ کے دوران بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ایشیائی ایونٹ میں بلو شرٹس کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان بیس بال فیڈریشن کی طرف سے وزیر برائے بین الصوبائی امور کھیل فہمیدہ مرزا کو بھی خط لکھ دیا گیا۔تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد جہاں ملک میں متعدد انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان سالہاسال سے نفرتوں اور کدورتوں کی جمی گرد بھی ہٹتی نظر آ رہی ہے اور پہلے مرحلے میں

بھارتی بیس بال فیڈریشن نے ویسٹ ایشیا کپ میں اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے کی حامی بھری ہے، ذرائع کے مطابق حال ہی میں پاکستان اور بھارت بیس بال فیڈریشن کے اعلی حکام کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں نہ صرف کھیل کے ذریعے دونوں ملک میں پیارمحبت کی فضا پیدا کرنے پر اتفاق ہوا ہے بلکہ بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سدھیر نے آئندہ برس فروری میں پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کی بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویسٹ ایشیا کپ آئندہ برس فروری میں اسلام آباد میں کھیلا جائے گاجس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، نیپال، ایران کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…