جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

18سالہ جاپانی سوئمرایکی ریکاکو ایشین گیمزکی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(سپورٹس ڈیسک) 6گولڈ میڈلز جیتنے والی جاپانی سوئمر ایکی ریکاکو جکارتہ ایشین گیمز کی کوئن بن گئیں۔انھیں گیمز کی اہم ترین پلیئر (ایم وی پی )ایوارڈ سے نواز دیاگیا، گیمز کے اختتام پر ایک تقریب میں بطور خاص انھیں اس حوالے سے ٹرافی دی گئی، 18سالہ تیراک نے حالیہ ایشین گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں 50میٹر بٹرفلائی، 100میٹر فلائی، 50میٹر فری، 100میٹر فری ، 4100فری اور4100میڈلے میں طلائی تمغے حاصل

کیے، ان کا اگلا ہدف اب ہوم گراؤنڈ پر شیڈول 2020اولمپکس ہوں گے۔اس کے علاوہ وہ آئندہ برس جنوبی کوریا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی ٹائٹل جیتنے کیلیے فیورٹ ہوں گی، ایکی کسی ایک گیمز میں 6سونے کے تمغے پانے والی پہلی خاتون بنی ہیں جبکہ انھوں نے مجموعی طور پر 8میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے شمالی کورین شوٹر شو گن مان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، شو گن نے یہ کارنامہ 1982کے ایشین گیمز میں انجام دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…